بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین کی درخواست دی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انتظار پنجوتھا نے کہا کہ ملک بھر سے اپنا ڈیٹا جمع کر کے الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین کی درخواست دی ہے۔
انتظار پنجوتھا نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کل وہ سماعت کے لیے مقرر ہو جائے گی۔
Comments are closed.