بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کو 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن یقینی بنانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کو 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہمیں تحریری طور پر انتخابات کی یقین دہانی کرائی جائے۔

کراچی ڈویژن میں رواں ماہ 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کل ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات جان بوجھ کر ملتوی کیے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے خود کہا تھا کہ اتنے زیادہ اخراجات ہو چکے ہیں انتخابات ملتوی نہیں کر سکتے اور اس کے بعد 28 اگست کو دوبارہ تاریخ مقرر کر کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کا جواب آنے دیں ہر چیز کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

عدالت نے درخواستوں کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.