پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے سے انکار پر توہین عدالت لگے گی، پرویز الہٰی

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے سے انکار نہیں کرسکتی، جو بھی انکار کرے گا اس پر توہین عدالت لگے گی۔

پی ٹی آئی صدر پرویز الہٰی سے ذوالفقار گھمن، وسیم رامے، عبداللّٰہ یوسف وڑائچ اور دیگر نے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئین کی 50 سالہ سالگرہ منانے والے اسی آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین بنانے کا دعویٰ کرتی ہے تو پھر آئین توڑنے کی سازش میں شریک نہ ہو۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجانے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو خط لکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے پوری قوم چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو لندن سے گاڈ فادر براہ راست ہدایات جاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے جو شہباز شریف کو لائے تھے، اب وہ بھی پچھتا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.