پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

الیکشن کمیشن کو رقم جاری ہوگی یا نہیں؟، کابینہ اجلاس آج پھر طلب

وفاقی کابینہ کا ایک اور اہم اجلاس آج ہوگا جس میں پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں الیکشن کمیشن کو رقم دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قانونی مشاورت اور سپریم کورٹ فیصلے سے متعلق حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو رقم جاری کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے۔

سپریم کورٹ نے چار اپریل کو حکم دیا تھا کہ وفاق 10 اپریل تک اکیس ارب روپے الیکشن کمیشن کو دے جبکہ الیکشن کمیشن 11 اپریل کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات چودہ مئی کو کرانے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.