سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خبردار کردیا۔
لال حویلی کے باہر کارکنوں سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی غلطی نہ کرے وہ پھنس جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے حکومت 72 گھنٹے میں قومی اسمبلی توڑے تو اکٹھے الیکشن ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب کو تباہ کردیا ہے، یہ صرف آڈیو اور ویڈیو کھیل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو جدوجہد کی اس کا حتمی مرحلہ آ گیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین جو بھی امیدوار کھڑا کریں گے، اس کو سپورٹ کریں گے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو اجلاس میں پاکستان زیر غور نہیں آیا۔
Comments are closed.