بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کا پورا عملہ چوری ہوا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ الیکشن کمیشن کا پورا عملہ چوری ہوا اور یہ ثبوت ہے کہ ووٹ چور اقتدار میں آ گئے ہیں۔

لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف دھیلے کی چوری ثابت نہیں ہو سکی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ براڈ شیٹ لندن کی عدالت کے پچھلے دروازے سے بھاگ گئی۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 16 تا 22 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردیا ہے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کرائے۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

مسلم لیگ نون کے رہ نما رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے حلقے این اے 75 میں ری پولنگ کرائی جائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کا ووٹ چوری کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.