مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ الیکشن کمیشن کا پورا عملہ چوری ہوا اور یہ ثبوت ہے کہ ووٹ چور اقتدار میں آ گئے ہیں۔
لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف دھیلے کی چوری ثابت نہیں ہو سکی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ براڈ شیٹ لندن کی عدالت کے پچھلے دروازے سے بھاگ گئی۔
اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کرائے۔
ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کا ووٹ چوری کیا گیا۔
Comments are closed.