اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی ریفرنس پر رائے کے حوالے سے غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر مکمل عمل در آمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کو روکے۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے ایک تین رکنی کمیٹی بھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر 4 ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔
کمیٹی نادرا، ایف آئی اے، وزارت آئی ٹی اور متعلقہ افراد سے معاونت لے سکتی ہے۔ کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈی آئی ٹی اور سعید گل شامل ہوں گے۔
Comments are closed.