پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عجیب و غریب ہے، ضمنی انتخابات تک نوٹیفکیشن روکنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا قانون واضح ہے کہ اس طرح کی درخواست اول تو دائر نہیں ہونی چاہیے تھی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ قانون کہتا ہے نشست خالی ہونے پر اگلا جو امیدوار ہو اس کا نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 20 نشستیں ہارنے کے باوجود بھی اقلیتوں کی 2 نشستیں ہماری ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت جعلی الیکشن پر کھڑی ہے، جلد از جلد نشستوں کو نوٹیفکیشن کے ذریعے بحال کیا جائے۔
Comments are closed.