الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد سواتی کو نوٹس جاری کردیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مانسہرہ نے نوٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صالح محمد سواتی 15 مارچ کو ضلعی مانیٹرنگ دفتر پیش ہو کر وضاحت دیں۔
صالح محمد سواتی پر تحصیل امیدوار عبدالشکور مانی کے حق میں انتخابی مہم چلانے کا الزام ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن خیبرپختون خوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مکمل نگرانی کر رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.