پاکستان تحریک انصاف کراچی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ایماء پر الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کی حلف برداری کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا اسے ہم مسترد کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ ایک جانب ایم پی او لگا کر ہمارے چیئرمین، وائس چیئرمین کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے متعدد چیئرمین اور وائس چیئرمین لاپتا ہیں جو رابطے میں نہیں ہیں۔
پیپلز پارٹی گرفتار چیئرمینز کو ہراساں کرکے اپنا میئر منتخب کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کے پیچھے پیپلزپارٹی کی منظم سازش ہے اور ہر کوئی بخوبی واقف ہے بلیک میلنگ میں پی پی کا کوئی ثانی نہیں۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ حالات کی بہتری تک الیکشن کمیشن سے حلف برداری کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں، بصورت دیگر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
Comments are closed.