جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس ازخود نوٹس کی وجہ سے منسوخ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کے احکامات پر اب خود فیصلہ نہیں کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدارتی احکامات پر اپنا مؤقف سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے آئینی ماہرین کی تحریری رائے ملنے پر آج صدارتی حکم نامہ پر فیصلہ کرنا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس لے لیا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے از خود نوٹس کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔

اسلام آباد سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا…

چیف جسٹس نے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا اور از خود نوٹس پر سماعت کے لیے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.