الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) بھی جدید ٹیکنالوجی کی جانب گامزن ہے، جہاں اس نے آئی ٹی کا نیا نظام اور شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے شعبے کے لیے معروف آئی ٹی ماہرین رکھے جائیں گے، جدید خطوط پر ڈیٹا سینٹر قائم کیا جائے گا۔
اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بھی اپ گریڈ کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اوورسیز ووٹنگ کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی درکار ہوگی، الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گا۔
پہلے سے موجود شعبہ آئی ٹی کو آپریشنز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.