بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کرے، ترجمان بلاول بھٹو

چیئر مین پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذوالفقارعلی بدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود جلسے کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی دھمکی اور آصفہ بھٹو پر حملہ برداشت سے باہر ہے۔

اُن کا پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بندوق کی دھمکی نہ دیں، اخلاقیات کو کمزوری نہ سمجھیں۔

ذوالفقارعلی بدر نے کہا ہے کہ ملک میں ایسے لوگ براجمان ہیں جن کا کوئی وژن نہیں، اقتدار میں آنے کے بعد اِنہوں نے تمام قوانین روند ڈالے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.