الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو تبدیل کرنے کا کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو بھی تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اسٹبشلمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبدار ارکان کو نگراں وفاقی کابینہ سے ہٹانے کے کیس میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.