بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

electoral fraud

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے قبول کیے جانے پر پی ٹی آئی کے 11ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ۔اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کئے جانے والے ارکان اسمبلی میں علی محمد خان ، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم، عبدالشکور شاد،شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلیے تھے۔صوبہ سندھ سے پی ٹی آئی کے 3ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں جب کہ مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مستعفی 131 ارکان کو اسپیکر کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لیے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.