ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 205 وارڈز میں 1567 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دورانیے میں اضافے کرنے سے انکار کردیا تاہم پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ووٹرز کو ووٹ دالنے کی اجازت دی گئی ہے۔
پریزائیڈنگ افسران گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر نتائج کا اعلان کریں گے، تمام پولنگ ایجنٹس اور امیدوار نتیجے کی کاپی پریزائیڈنگ افسروں سے حاصل کریں گے۔
جیو نیوز کو کنٹونمنٹ بورڈز کے مختلف وارڈز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے باعث انتخابی نتائج 6 بجے کے بعد جاری کرنا شروع کیے گئے۔
Comments are closed.