جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کیلئے تاریخ تجویز کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے لیے تاریخ تجویز کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کر دی ہیں۔

اسلام آباد توقع ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور کے…

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدرِ مملکت کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدرِ مملکت کے تاریخ کے انتخاب کے بعد اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کو تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبر پختون خوا کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

اس سے قبل اس حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی میں انتخابات کرانے کیلئے اپریل کے آخری ہفتے یا پھر مئی 2023ء میں کوئی تاریخ دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.