بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیر سے روک دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)  نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ لوئردیر سے روک دیا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق مارچ میں بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد وزیراعظم حلقہ کا دورہ نہیں کرسکتے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت کےخاتمےکی باتیں اقتدار کے پہلے ہفتے سےجاری ہیں، ڈی آئی خان:عمران خان بنا تحریک عدم اعتماد ازخود اعتماد کا ووٹ لےچکے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کا دورہ رولز 233 اور 234 کی خلاف ورزی ہوگی، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ترقیاتی منصوبے کا اعلان اور افتتاح ناممکن ہے۔

 24 جنوری کو وزیراعظم کو دورہ اور جلسے سے خطاب کرنا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.