الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کے نمائندوں کو کل طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر دونوں وزارتوں کے سیکریٹریز کو کل دن ساڑھے 12 بجے بریفنگ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خزانہ الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کرے گا۔
وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کیلئے آرمی، رینجرز اور دیگر اداروں کی دستیابی کا کہا جائے گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزارت داخلہ سے کہا جائے گا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی یقینی بنائیں۔
Comments are closed.