الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا، مانسہرہ میں جلسہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن نےمانسہرہ میں جلسے پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مارچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کے دفتر میں وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر ریلوےاعظم سواتی اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مارچ کو وضاحت طلب کیا گیا ہے۔
Comments are closed.