الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کی تردید کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ فواد چوہدری کا بیان غلط ہے کہ الیکشن کمیشن میں کوئی افسر نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ کھلی ہے اور متعلقہ افسران موجود ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ایوان بالا کے انتخابات کے لیے کنٹرول روم قائم کر رکھا ہے، جبکہ مانیٹرنگ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔
Comments are closed.