الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمرا ن خان کے الزامات کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھتے ہوئے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ طلب کیا جبکہ پیمرا سے 8 جولائی کو خوشاب میں سابق وزیر اعظم کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان سے الزامات کے شواہد مانگے گا اور وضاحت بھی طلب کرے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے تھے۔
Comments are closed.