جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین رہنے پر نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نااہلی کے باوجود پارٹی چیئرمین رہنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

ای سی پی نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں نوٹس جاری کیا اور انہیں 11 جنوری کی صبح 10 بجے طلب کرلیا۔

ای سی پی نوٹس کے مطابق عمران خان مقررہ تاریخ پر ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

نوٹس میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ نااہلی کے باوجود عمران خان آپ پارٹی کے چیئرمین ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.