الیکشن کمیشن نے این اے 108 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے عابد شیر علی پر یہ جرمانہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگی امیدوار کو بجلی کے بلوں میں رعایت کے اعلانات مساجد سے کروانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔
عابد شیر علی نے وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں سے اوور بلنگ سرچارج ختم کرنے سے متعلق اعلانات کروائے تھے۔
ترجمان کے مطابق عابد شیر علی الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، اس لیے جرمانہ عائد کیا گیا اور ادائیگی 3 دن میں کرنے کا حکم دیا ہے۔
Comments are closed.