بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرنے کے لیے 4 ماہ درکار ہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے لئے مزید 90 دن بھی درکار ہیں، الیکشن کمیشن کو صاف شفاف غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کے لیے 7 ماہ درکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کا انعقاد ان وجوہات کی بنا پر رواں سال اکتوبر میں ہی ممکن ہے۔ الیکشن کمیشن کو اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 90 دن سے زیادہ الیکشن کو آگے لےجانے کی کوشش آئین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت 7 ماہ کی سیاسی افراتفری برداشت نہیں کر سکتی، پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دے سکتے، جلد از جلد سیاسی استحکام کے لیے الیکشن 90 دن کے اندر لازم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.