الیکشن کمیشن نے این اے 108 فیصل آباد ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری کردیا ہے، وہ ن لیگی امیدوار عابد شیر علی کی گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلا رہے تھے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تحریری وضاحت کےلیے رانا ثناء اللّٰہ کو 7 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
ترجمان کے مطابق این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر کو ہوگا، اس نشست سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مقابل ن لیگ کے عابد شیر علی میدان میں اترے ہیں۔
Comments are closed.