پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کیلئے بینچ مقرر کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے لیے بینچ مقرر کردیے ہیں۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات یکم نومبر سے سنے جائیں گے۔

اعلامیے مطابق  پہلا بینچ یکم نومبر کو اسلام آباد، شکار پور، خضدار، سیالکوٹ اور راجن پور کی حلقہ بندیوں پراعتراضات سنے گا۔

اعلامیے کے مطابق اسی روز دوسرا بینچ کرم، اٹک، جہلم، ننکانہ صاحب، کوہاٹ اور کورنگی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے گا۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق 2 نومبر کو ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال اور پشین کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 2 نومبر کو ہی مردان، کراچی ایسٹ، موسیٰ خیل اور لودھراں کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق 2 نومبر کو ہی نوشہروفیروز اور حب کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.