اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو مشاورت کیلئے دعوت دیدی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات اور نئی حلقہ بندیوں پر مشاورت کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور جماعت اسلامی کو دعوت دے دی۔

ای سی پی نے مشاورتی عمل میں شرکت کے حوالے سے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو علیحدہ علیحدہ خط لکھ دیے ہیں۔

ای سی پی نے خطوط کے ذریعے ایم کیو ایم کو کل دن 11 بجے اور جماعت اسلامی کو 12 بجے ملاقات کےلیے بلایا ہے۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔

ای سی پی نے دونوں جماعتوں کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ملاقات میں نشستوں کی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری پر مشاورت ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات میں الیکشن شیڈول، انتخابی ضابطہ اخلاق سمیت انتخابات سے متعلق دیگر امور پر بات ہوگی۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے کہ صاف، شفاف انتخابات کے لیے انتظامات کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.