اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے استعمال سے منع نہیں کیا، ای وی ایم سے متعلق الیکشن کمیشن کے کچھ تکنیکی سوالات ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےای وی ایم سے متعلق پراسس شروع کیا ہے۔
خالد جاوید خان نے کہا کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن سے ابھی کوئی تنازع کی کیفیت نہیں، قانون سازی تو عین آئین کے مطابق ہوئی ہے۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ اپوزیشن کو ای وی ایم کے معاملے میں فراخدلی کامظاہرہ کرناچاہیے، اپوزیشن کو قانون سازی پر اعتراض ہے تو اسے عدالت میں چیلنج کرسکتی ہے۔
Comments are closed.