بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے این اے 245 کراچی کاضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیا

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب بھی ملتوی کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 245 کراچی کا ضمنی انتخاب اب 21 اگست 2022 کو ہوگا۔

این اے 245 کراچی میں ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر، عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر  کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلہ ووٹرز، امیدواروں کی سہولت اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلیے پولنگ 28 اگست 2022ء کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نشست عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جو رواں برس 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

این اے 245 کی نشست پر ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی ، پی ایس پی، سمیت دیگر جماعتوں نے بھی اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جبکہ فاروق ستار نے اس نشست پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.