جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونلز سے متعلق چاروں صوبائی کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپیلٹ ٹربیونلز سے متعلق چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

ای سی پی نے مراسلے کے ذریعے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہائی کورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کی ہدایت میں کہا گیا کہ ملک بھر کے پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے۔

ای سی پی نے مراسلے میں مزید کہا کہ پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لیے تجاویز لی جائیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.