بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی پر 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

ای سی پی کے مطابق اعظم سواتی کو 50 ہزار روپے جرمانہ 17 مارچ تک جمع کراکے رسید پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) مانسہرہ حیات اللہ جان مروت نے وفاقی وزیر پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

ڈی ایم او کے مطابق اعظم سواتی دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو کیس الیکشن کمیشن کو کارروائی کےلیے بھجوایا جائے گا۔

ڈی ایم او نے 7 مارچ کو اعظم سواتی کو ووٹرز کو دھمکانے اور انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں 10 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

ڈی ایم او کے مطابق وفاقی وزیر نے تحصیل چیئرمین کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم چلائی۔

ڈی ایم او کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کو دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ حکومتی امیدوار کو کامیاب نہ کرانے پر فنڈز نہیں ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.