بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤئنٹس کی تفصیلات مانگ لیں، ذرائع

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے تحائف ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤئنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

الیکشن کمیش کے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤئنٹس کی تفصیلات کیلیے خط لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن بینک اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کے بعد محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.