الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکامِ پاکستان پارٹی کو نشان الاٹ کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے استحکامِ پاکستان پارٹی کو شاہین کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں استحکامِ پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آئی پی پی نے اپنی درخواست میں شاہین کا نشان مانگ رکھا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لوگوں کے خدشات دور ہو گئے ہیں اب شاہین پرواز کرے گا۔
Comments are closed.