بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمان سے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے ہیں۔

ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی اپنے سالانہ گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی اپنے زیر کفالت اہلخانہ کے گوشوارے بھی جمع کرائیں، غلط گوشوارے جمع کرانے پر کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی اپنے واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ممبران اسمبلی، سینیٹرز کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 15 جنوری 2023 تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.