بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

الیکشن کمیشن میں ہماری درخواست پر کارروائی نہ ہونےعدالت آنا پڑا، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر کارروائی نہیں کی اس لیے عدالت آنا پڑا۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ الیکشن کرائیں، ہماری درخواست پر 15 جنوری کو الیکشن کا اعلان کیا، شیڈول جاری ہونے کے بعد 9 دسمبر کو ایک حلف یافتہ کو انہوں نے ایڈمنسٹریٹر لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی اور دیگر اضلاع میں بھی حلف یافتہ لوگوں کو لگا دیا گیا ہے، اگر ایسے لوگوں کو لگانا ہے تو عذیر بلوچ کا کیا قصور ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

علی زیدی نے مزید کہنا ہے کہ آپ لوگ ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سچ بولتے تھے یا اب؟ آپ لوگوں کا حق مہر کتنا طے ہوا ہے، رشتے طے ہو رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں بہت برا حال ہے، اس کے باوجود تصویر لے کر شیئر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.