وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی اور صوبہ بدری کی درخواست دائر کردی گئی۔
الیکشن کمیشن پشاور میں پرویز خٹک کے خلاف یہ درخواست مسلم لیگ (ن) کے ترجمان اختیار ولی نے جمع کرائی ہے۔
ن لیگی رہنما نے درخواست میں پرویز خٹک کی نااہلی اور صوبہ بدری کی استدعا کی ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ڈیڑھ ماہ سے نوشہرہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ پرویز خٹک اپنے بیٹے کو کامیاب کرانے کے لیے ووٹرز پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں نوشہرہ میں ووٹرز بلاخوف و خطر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، یہی وجہ ہے کہ الیکشن منصفانہ ہونے کے امکانات نظر نہیں آرہے۔
درخواست پر ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ متعلقہ ضلع کے ریٹرنگ افسر درخواست پر کارروائی کریں گے۔
Comments are closed.