جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہیں۔

لاہور میں عمران خان نے اٹک، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ کے ارکان اسمبلی سے مشاورت کے دوران کہا کہ تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں۔

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان نے رائے دی کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں، پرویز الہٰی نے یقین دہانی کروائی ہے جب کہوں گا اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.