پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ قانونی طور پرالیکشن کمیشن مجازنہیں ہے کہ جب نتائج پورے ہوں تووہ الیکشن روکے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، عثمان ڈار، اسجد ملہی کے ہمراہ وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدر ی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ نون نے پھر اپنا مؤقف بدل لیا ہے، پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت الیکشن میں ملوث نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں اصلاحات کی طرف بڑھنا ہے، اب ہم الیکٹرانک ووٹنگ لا رہے ہیں، آپ پھر کہیں کہ میں نہ مانوں اور اداروں پر چڑھائی کر دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن رزلٹ روکنے کا مجاز نہیں، مسلم لیگ نون کو 23 پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض ہے تو وہاں دوبارہ الیکشن کرا لے۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں، مسلم لیگ نون نے اپنا مؤقف بدل لیا ہے، الیکشن کمیشن جانے اور وہ جانیں۔
Comments are closed.