پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مافیا کا سہولت کار بن چکا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ بانی چیئرمین 9 مئی کو ریاستی حراست میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ، کورکمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو گیٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنےنہیں لائی گئیں، یہ سوالیہ نشان ہیں۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ضمانت کے خوف سے ان مقدمات میں ڈالی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن مافیا کا سہولت کار بن کر ان کا ساتھ دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ امیدوار پی ٹی آئی کے ہیں، ڈی آر اوز اور آر اوز کی بدنیتی نظر آچکی ہے، 8 فروری کا سورج ہماری جیت سے طلوع ہو گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نظریات ڈنڈے اور جبر اور ظلم سے نہیں بدلے جا سکتے، لاڈلےشہنشاہ کوواپس لا کر مقدمات ختم کئے گئے۔
Comments are closed.