پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ووٹ کی حرمت پامال کی گئی تو مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا، الیکشن کمیشن فی الفور ’بلّے‘ کے انتخابی نشان کا بنیادی حق دے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے 8 فروری کا تعیّن کر چکا ہے، آلودگیوں اور آلائشوں سے پاک انتخابات بنیادی آئینی و جمہوری تقاضا ہیں، پی ٹی آئی اور کارکنان کے خلاف ظلم و انتقام جاری ہے، سپریم کورٹ پی ٹی آئی کےخلاف امتیازی کارروائی کا از خود نوٹس لے۔
کور کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ تمام جماعتوں کیلئے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے تعیّن پر بھی غور کیا گیا، قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے، انتخابات پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
Comments are closed.