پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن (ای سی پی) شفاف انتخابات کروانے میں ناکام ہوگیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ جیالوں نے دیہی علاقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کی۔
کراچی کے پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب سے متعلق خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پورے حلقے میں ہم نے کہیں بھی الیکشن کمیشن کو نہیں دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقے میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ رزلٹ سے قبل ہی یہ الیکشن متنازع بن چکا ہے، یہاں سرکاری وسائل استعمال ہوتے رہے۔
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، حلیم عادل شیخ ان کے ساتھ ذاتی گارڈ تھے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ سندھ کے حکم پر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تک ہمیں معلوم نہیں انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔
Comments are closed.