الیکشن کمیشن سندھ نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن نے مراسلے میں آئی جی سندھ سے کہا کہ ضمنی انتخابات تک تقرری اور تبادلے پر پابندی ہے۔
الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار اور ایس پی عمران خان کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 246 میں 25 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.