بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن سندھ کا آئی جی سندھ کو خط

الیکشن کمیشن سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ این اے 237 کے پولنگ اسٹیشن میں غیر تصدیق شدہ افراد پائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن سندھ نے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اسپیشل برانچ پولیس کے اہلکار این اے 237 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 63 کے باہر پائے گئے۔

 خط میں کہا گیا کہ غیر تصدیق شدہ افراد کا پولنگ اسٹیشن پر ہونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور رپورٹ دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.