
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر کروانے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔ فوری طور پر 50 ای وی ایم مشینیں فراہم کرنے کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیاہے کہ ان مشینوں پر فرضی الیکشن کروایا جائے گا تاکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کروائے جاسکیں۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 3900 ای وی ایم مانگی تھیں، جس پر وزرات سائنس و ٹیکنالوجی نے معذرت کرتے ہوئے صرف میئر کے انتخابات کے لئے ای وی ایم فراہم کرنے کا کہا تھا۔
Comments are closed.