بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن ایک انتخابی نشان خود کو بھی دیدے: اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اچھا مشورہ ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت کا انتخابی نشان خود کو بھی دیدے۔

اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی اے سی میں خاتون سے متعلق الزامات کا مجھے علم نہیں پہلی مرتبہ یہ بات سن رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو کسی سیاسی کیس میں نہیں پکڑا تھا، ان کے خلاف اے این ایف کے حاضر سروس افسروں نے کیس بنایا تھا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب کے ضمنی انتخابات کی تیاری زوروں پر ہے۔

اسد عمر نے حالیہ پنجاب حکومت سے متعلق کہا کہ کورٹ کے آرڈر کے مطابق پنجاب کی حکومت غیر آئینی ہے، پنجاب حکومت جانے کو تیار نہیں اور سرکاری مشینری استعمال ہو رہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا کہنے والے ابھی بھی حکومت کا حصہ ہیں، اداروں کے خلاف سب سے زیادہ بات کرنے والے خواجہ آصف وزیرِ دفاع بنے بیٹھے ہیں۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، پی ٹی آئی کی لڑائی ناانصافی اور بیرونی مداخلت کے خلاف ہے، کسی کی ذات کے خلاف نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.