جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے، آج تین ججوں سے ملاقات ہوئی، شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مصیبت سے نکالا، تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا۔ 

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول کچھ دیر تک جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں سیکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے مگر دعاگو ہیں۔ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں۔ 

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے۔ ایک ایک آر او کا نام چیک کیا اس کے بعد نام فائنل ہوئے۔ آج تین ججز سے ملاقات ہوئی، مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں مصیبت سے نکالا۔ 

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی ہے سب کو لیول پلینگ فیلڈ دے۔ پی ٹی آئی کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔ ہم دعا نہیں دوا بھی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ لاہور کی حلقہ بندیوں پر ن لیگ کو تحفظات ہیں۔ انٹراپارٹی الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے انٹراپارٹی الیکشن کی مانیٹرنگ چاہتا تھا۔ 

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ کی مخالفت کی۔ اگر کسی آر او سے متعلق کسی کو اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔ 

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اعتراض پر ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرسکتا ہے۔ الیکشن تو ہوں گے، کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں ہوں گے۔ میری بھرپور خواہش ہے کہ سیاسی قیادت مل بیٹھے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت مل بیٹھ کر ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے۔ تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں، انہوں نے میری نامزدگی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.