بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری کیلئے اشتہار دے، بابر اعوان

وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی خریداری کے لیے اشتہار دے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس پیر کو اور قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ پر بحث ہونی چاہیے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ ایک کروڑ کے قریب سمندر پار پاکستانی ہیں، ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کے لیے قانون بن گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے خریدنی ہے، ای سی پی ای وی ایم کی خریداری کےلیے اشتہار دے۔

وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ٹائم لائن دے تاکہ وہ اپنے ووٹ رجسٹر کراسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.