پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر پی ٹی آئی مخالف ہیں، یہ غیرملکی فنڈنگ کیس نہیں باہر بیٹھے پاکستانیوں نے پیسے بھیجے۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اس طرح تو پورا پاکستان غیر ملکی فنڈنگ پر چل رہا ہے، اصل میں یہ کیس فنڈنگ کا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسوں کا موازنہ کریں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت میں بڑے سبق سیکھے ہیں، اتحادی سارا وقت بلیک میل کرتے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ اتحادی حکومت کی وجہ سے قانون سازی میں مشکلات ہوتی تھیں۔
Comments are closed.